the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی : مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے حج امور کو وزارت خارجہ سے منتقل کرکے وزارت اقلیتی امور کے تحت کئے جانے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج 2017کے ہندوستانی عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کرانے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کو مزید سہولیات فراہم کرانے کے لئے وزارت اقلیتی امور جلد ہی ریویو میٹنگ کرنے والی ہے جس میں ریاستی حکومتوں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
مختار عباس نقوی نے بتایا کہ حکومت مکہ و مدینہ میں عازمین کی سہولیات کے لئے ایک وفد سعودی عرب بھیجنے والی ہے145 جو وہاں عازمین کے قیام سے متعلق سہولیات کا جائزہ لے کر وزارت کو اپنی رپورٹ سونپے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستانی عازمین کے کوٹے میں اضافہ کے لئے ان کی وزارت ہندوستان میں تعینات سعودی سفیر اور سعودی حکومت کے مسلسل رابطے



میں ہے جہاں مثبت انداز میں بات چیت چل رہی ہے۔
مسٹر نقوی نے بتایا کہ حکومت اس بات کو ترجیح دے گی کہ سفر حج پر جانے والے ایسے درخواست دہندگان کو حج پر جانے کا موقع دیا جائے، جنہوں نے اب تک حج کی سعادت حاصل نہیں کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت اقلیتی امور عازمین کو سفر حج پر بھیجنے والے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز سے بھی بات کرکے انہیں ایک ضابطے کے دائرے میں لائے گی تاکہ ان کی من مانی پر قابو پایا جاسکے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ وزارت اقلیتی امور سفر حج پر جانے کے لئے آن لائن درخواست دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ لوگ اس جدید ترین سہولیات سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں فائدہ اٹھاسکیں۔ مرکزی وزیر نے حج 2016 کے پرامن طریقے سے مکمل ہونے اور حاجیوں کی صحیح سلامت واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حج کمیٹی ، ریاستی حج کمیٹیوں ، متعلقہ سرکاری افسروں وغیرہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.